سعودی گیمز 2024 کا تیسرا ایڈیشن 3 سے 17 اکتوبر تک منعقد ہوگا

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں سعودی گیمز 2024 کا تیسرا ایڈیشن 3 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

یہ مقابلے دارالحکومت ریاض میں ہوں گے، جہاں ایتھلیٹس 52 انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں حصہ لیں گے، جبکہ مقابلوں میں 7 پیرالمپک کھیل، 10 نمائشیں اور 15 نوجوانوں کے کھیل شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں باسکٹ بال کی پہلی سعودی بین الاقوامی ریفری لامیا النہدی نے اس شعبے کا انتخاب کیوں کیا؟

سعودی وزیر کھیل اور سعودی اولمپک و پیرالمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس ایونٹ کی سرپرستی قیادت کی کھیلوں کے شعبے میں گہری دلچسپی اور سخاوت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایونٹ سعودی عرب کے کھیلوں کو فروغ دینے اور ایتھلیٹس کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی گیمز کا مسلسل تیسری بار انعقاد کھیلوں کو مقامی اور عالمی سطح پر بلند مقام دلانے کی کوششوں کا حصہ ہے، اور ان مقابلوں کا مقصد ایسے کھلاڑی تیار کرنا ہے جو سعودی عرب کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں فٹبال میچوں کے شیڈول میں نماز کے اوقات کا خیال رکھا جائے، شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی وزیر کھیل کو ہدایت

سعودی گیمز تاریخ کا سب سے بڑا قومی کھیلوں کا ایونٹ ہے جس میں کھلاڑی 200 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات کے لیے مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp