پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مِنی ( ایم پی وی ) گاڑی کی لانچنگ 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

انٹرنیشنل مارکیٹ میں آںے والی سوزوکی ایوری کے فیچرز اور خصوصیات زبردست ہیں، جن کی مطابق پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی لگژری فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں بہترین قیمتوں پر دستیاب ہو گی۔

سوزوکی ایوری کا اسٹائل اورڈیزائن

سوزوکی موٹر کی جانب سے جاری اس کی خصوصیات اور تصویر کے مطابق سوزوکی ایوری کا ڈیزائن باکسی شکل کا ہے، اس کی باڈی اونچی اور ٹائر چھوٹے ہیں جو تقریباً باقی گاڑیوں جیسے ہی ہیں تاہم سوزوکی بولان کے مقابلے میں ایوری کی اندرونی بناوٹ زیادہ جدید خوبصورت اور پائیدار ہے۔

مزید پڑھیں:سوزوکی نے بھی اپنی گاڑی کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کی کمی کردی

سوزوکی ایوری کے انٹرئیر میں ہائی ماؤنٹڈ ڈیش بورڈ نصب ہے جس جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ بولان کے مقابلے میں زیادہ لگژری ہے۔

زیادہ تر جے ڈی ایم گاڑیوں کی طرح، سوزوکی ایوری بھی انٹرنیشنل مارکیٹ پر مختلف آپشنز اور فیچرز کے ساتھ آتی ہے۔ 20 ماڈل میں ضروریات کے مطابق کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس اور پاور اسٹیئرنگ جیسے بنیادی فیچرز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، کمپنی نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

گاڑی کا انجن اوراس کی طاقت

جاپانی سوزوکی ایوری کا انجن اور کارکردگی معمولی ہے، اس میں 660 سی سی انجن موجود ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک کی طاقت پیدا کرتا ہے۔ یہ گاڑی بنیادی طور پر شہری علاقوں اور ہلکے کاموں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، اگرچہ یہ کوئی زیادہ پاورفل گاڑی نہیں ہے، لیکن یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے کافی بہتر ہے۔

اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جب اس گاڑی وزن زیادہ ہو جائے تو اس کی کارکردگی قدرے کمزور ہو جاتی ہے۔ اس گاڑی کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے، شہر ی علاقوں میں یہ 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر ایندھن صرف کرتی ہے۔

قیمت کتنی ہوگی

سوزوکی ایوری کی حتمی قیمت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن کمپنی ذرائع کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 2600000 روپے متوقع ہے، جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 1940000 روپے ہے، جس سے دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 660000 روپے کا فرق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp