ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ اور ’عشق مرشد‘ سمیت متعدد ڈراموں کے گانے لکھے مگر انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں دوستوں نے دھوکا دیا لیکن دوستوں سے ملنے والے دھوکے سے ہی انسان سیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کو ’عشق مرشد‘ کے بلال عباس اور درِفشاں پر شک کیوں ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا، ’گانوں کا کریڈٹ نہ دینے کے معاملات انتہائی چھوٹے ہیں، میں نے اس سے بڑے بڑے معاملات اور دھوکے کھانے کا ذکر نہیں کیا لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے کہ گانے لکھنے کے باوجود اس کا کریڈٹ کیوں نہیں دیا گیا۔‘

جویریہ سعود نے بتایا کہ مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن کا گانا بھی انہوں نے ہی لکھا تھا جو کافی مقبول ہوا، اسی وجہ سے نئے سیزن میں بھی پرانا گانا شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں ڈرامے کے او ایس ٹی میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے گانے کا کریڈٹ کسی اور کو دے دیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے کریڈٹ نہ دینے کا شکوہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ اگر ان کا گانا مقبول نہ ہوتا تو وہ کبھی شکوہ نہ کرتیں لیکن اب گانا مشہور ہوا ہے تو وہ کریڈٹ دینے کی بات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ پر ننھے فضل بخش کی دھوم، صارفین کا ڈرامے میں کاسٹ کرنے کا مشورہ

واضح رہے چند ماہ قبل ٹیلی ویژن اسکرینز پر تہلکہ مچانے والا ڈراما سیریل ’عشق مرشد‘ نے بے پناہ تعریفیں حاصل کی تھیں اور اس کا ’او ایس ٹی‘ بھی خوب مشہور ہوا تھا، اس پر صارفین نے متعدد ریلز بنائی تھیں جبکہ بھارتی اداکار علی گونی بھی اس گانے کی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں