اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق نازیبا گفتگو کرنے کے مقدمے میں گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جمعرات کو ضمانت پر سماعت کی اورعائشہ جہانزیب اپنے وکیل زین علی قرشی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ جہانزیب نے غلط رپورٹنگ پر یوٹیوبر کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

مدعیہ کی وکیل نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عائشہ جہانزیب سے متعلق نجی یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز گفتگو کی جو انتہائی نامناسب تھی۔

وکیل نے بتایا کہ عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کرنے پر ایف آئی اے کا مقدمہ درج کیا۔

ڈاکٹر عمر عادل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا ہے۔ انہوں نے عدالت سے ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیے: شوہر کی ضمانت پر عائشہ جہانزیب کا مؤقف کیا ہے؟

سیشن کورٹ نے گرفتار ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی اور اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب