حکومت کی دھمکی: کیا عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیا؟

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ کل ڈی چوک میں احتجاج ملتوی ہونے کی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اور انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کل کے احتجاج کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی حقیقی آزادی اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ہر صورت باہر نکلے اور احتجاج کو کامیاب بنائے۔

انہوں نے کہاکہ کل ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج میں علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے، آئینی ترامیم کی جو کوشش کی جارہی ہے ہم اسے ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ کل ڈی چوک میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اہم نوعیت کی بین الاقوامی تقاریب ہورہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دی ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ کوئی احتجاج پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی بھی پاکستان کی جماعت ہے کوئی باہر کی جماعت نہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاست کریں مگر یہ طریقہ درست نہیں ہے، کیونکہ ایک سربراہ مملکت پاکستان میں موجود ہیں، جبکہ سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کل اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا تو نرمی نہیں برتی جائےگی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی احتجاج کرے گا تو ہم روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، اس کے لیے تیاری پوری ہے، پھر بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں