لاہور کے تمام راستے کھل گئے، راولپنڈی اسلام آباد میں تاحال رکاوٹیں موجود

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین آج بھی محصور ہوکر رہ گئے ہیں، کیونکہ جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھی بند ہیں، موبائل فون سروس کہیں کہیں پر بحال ہوچکی ہے، اور میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے بیشتر کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں کو پھل سبزیوں دودھ اور مرغی کے گوشت کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز بند

راولپنڈی میں مری روڈ 3روز سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، آج بھی کنٹینرز وہیں موجود ہیں۔ فیض آباد پر بھی کنٹینرز موجود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور 3 روز سے تدریسی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، اور پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے تمام راستوں پر بھی رکاوٹیں تاحال موجود ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہے، وہاں پی ٹی آئی مظاہرین کو باآسانی منتشر کردیا گیا تھا، تمام بند کیے گئے داخلی و خارجی راستے کھول دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، زرتاج گل، مسرت چیمہ سمیت متعدد کارکنان گرفتار

لاہور میں مختلف مقامات پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے، بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں پل کے راستوں پر بھی ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تاہم، مینار پاکستان کے اطراف کچھ راستوں پر ابھی بھی کنٹینرز موجود ہیں، لیکن زیادہ تر راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں، اور بابو صابو موٹر وے انٹرچینج بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز