پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کے استعمال پر وفاقی حکومت نے ایکشن لے کر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کے استعمال کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ رفعت مختار اور اے ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعو مراٹھا کمیٹی میں شامل ہیں، انٹیلجنس بیورو کے 20 گریڈ سے اوپر کے افسر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی پی ٹی آئی کے مارچ میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور احتجاج میں شامل ہونے والے کے پی کے سرکاری ملازمین کی شمولیت کی انکوائری کرے گی، کمیٹی کا کام ملازمین کی شناخت اور ذمہ داری کا تعین کرنا ہے جو اس میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری وسائل پر ریاست مخالف پراپیگنڈا، پی ٹی آئی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

کمیٹی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ 7 دنوں میں مکمل کر وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش