وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکاؤنٹ کھولنے کے حوالےسے ضروری ہدایات بھی جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی 5 ویں کھیپ فلسطین روانہ

وفاقی کابینہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔

وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا حکومت کے ای گورننس کی نفاذ کے حوالے سے اقدامات سے اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں 14 درجے بہتری ہوئی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تمام 40 ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے اور چند وزارتوں میں ای آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جاچکا ہے۔

وزیراعظم نے ای آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہاکہ دو ہفتے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائےگا۔

وفاقی کابینہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں ماہی گیری کی شعبے میں سبسڈیز کے معاہدے کی توثیق کردی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امورکی سفارش پر گوادر بندر گاہ پاکستان اور شنگھائی بندرگاہ چین کو سسٹر پورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی-

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت خارجہ پاکستان اور روانڈا کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت خارجہ پاکستان اور گھانا کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات اور وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر اور جوڈیشل مجسٹریٹ حب کو انسداد منشیات کے مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 25 ستمبر 2024 کو منعقد کیے گئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چائینیز انوسٹمینٹ پراجیکٹس کے 16 ستمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کا اسرائیلی محاصرے میں پھنسے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادراہ جات کے یکم اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟