مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو ایک اور خط

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسپیکر نے خط میں لکھا ہے کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے، انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔

اسپیکر نے خط میں لکھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھتے ہوئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ بالادست ادارہ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، وزیر اطلاعات

اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی بل2024 پاس ہوچکا لہٰذا الیکشن کمیشن خواتین اور غیرمسلم اراکین کی مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘