جرمنی پاکستانیوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرے گا

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی نے لاہور میں پاکستانی جرمن سہولت اور بحالی مرکز (پی جی ایف آر سی)  قائم کیا ہے جس کے ہیڈ آفس میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف)  میں ایک ایڈوائزری ڈیسک بھی بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ ہُنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟

ایک سرکاری ذریعے کے مطابق اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنا تھا تاکہ ان کی ہنر مندی کو پاکستان کے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے میں فائدہ مند روزگار فراہم کیا جا سکے۔ اس پر عملدرآمد Deutsche Gesellschaft fur Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH  کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ) کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Deutsche Gesellschaft fur Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH  اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان پاکستانی کارکنوں کے لیے سہولت کاری اور دوبارہ انضمام کے مرکز کے لیے تکنیکی معاونت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: سال 2023: کتنے پاکستانیوں نے ملک کو خیرباد کہا؟

اس اقدام سے پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع/ملازمت پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے طویل مدت میں معاشی ترقی میں بہتری آئے گی۔

یہ مرکز مختلف خدمات فراہم کرے گا جس میں تربیت اور مہارتوں کی نشوونما کے بارے میں مشورہ بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان