15اکتوبر کی یلغار روکنے کے لیے ریاست پوری طاقت کا استعمال کرے گی، خواجہ آصف

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تمام سہولت کاری عدلیہ کر رہی ہے، جتنا ریلیف بانی پی ٹی آئی کو ملا کسی کو نہیں ملا، ان کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔ یہ 15اکتوبر کو دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یلغار روکنے کے لیے پوری ریاست طاقت کا استعمال کرے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ملک دشمن سازش کی کڑی ہے، 2014 کے دھرنے سے سازش کا آغاز ہوا، چینی وزیر اعظم کی آمد پر دھرنا دیا گیا۔ عدالتوں کو نظر نہیں آرہا کہ یہ ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں۔

’پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی ہو‘۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی تاریخ قابل رشک نہیں، عدلیہ پی ٹی آئی کی کال کا نوٹس لے، پچھلے دنوں جو پی ٹی آئی نے احتجاج کیا اس پر عدالت نے کیوں سوموٹو ایکشن نہیں لیا؟ ہماری عدالتوں نے عمران خان کو دھڑا دھڑ ریلیف دیا، نوازشریف اور ہمیں ایسا ریلیف نہیں دیا گیا۔

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں نے دہشتگردی کی کبھی مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی نے 15اکتوبر کو پھر احتجاج کی کال دی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سافٹ ویئرکہاں اپ ڈیٹ ہوا یہ الگ معاملہ ہے۔ ڈاکٹر سعید اورحکیم سعید نے کہا تھا عمران خان غیرملکی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، شاندانہ گلزار نے کہا بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔ لیکن ہم کہتے ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں۔

’شخصیات کا وجود آنی جانی چیز ہوتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال واپس لینی چاہیے، آج عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جیل سے ٹویٹ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی تباہی کا سامان مہیا کیا، یہ لوگ پاکستان کو دنیا کے سامنے شرمندہ کرنے کا سامان تیار کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے کی کسی قیمت بھی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘