ساہیوال میں دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ 12 حملہ آوروں کیخلاف درج

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساہیوال میں داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ 12 دہشتگردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:داسو ڈیم میگا منصوبے پر کام کرنے والا چینی باشندہ گرفتار، ایف آئی آر درج

 ساہیوال میں گزشتہ روز مقابلے میں 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ بہادرشاہ میں درج کرلیا گیا، 12 دہشتگردوں کیخلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ داسو ڈیم حملے میں ملوث دہشتگردوں کوہائی سیکیورٹی جیل سےدوسری جیل منتقل کیا جا رہا تھا، اورنگ آباد کے قریب 12دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کی۔

ایف آئی آر  کے مطابق فائرنگ سےقیدی وین کاٹائر پھٹ گیا،پولیس نےبھی اپنی پوزیشن سنبھال لی تھی کہ دہشتگردوں نےقیدی وین کےدروازےکاتالا توڑ کر ساتھیوں کوباہر نکالا، دہشتگردوں سےمقابلےمیں 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں تاہم بلٹ پروف جیکٹ پہننےکی وجہ سےدونوں اہلکابچ  گئے۔

یہ بھی پڑھیں:داسو میں چینی انجینیئرز پر حملہ: دونوں ماسٹر مائینڈ ساہیوال میں مارے گئے

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سےپولیس گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے وابستہ چینی انجینیئرز پر حملہ میں سزائے موت کے منتظر 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کے مبینہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق یہ جان لیوا حملہ 5 دہشتگردوں کو ساہیوال جیل سے منتقلی کے دوران ہوا تھا۔

پنجاب پولیس کے انسداد دہشتگردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کے مطابق داسو ڈیم حملہ میں گرفتار 5 دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا جب ان کے ساتھیوں نے پولیس قافلہ پر حملہ کیا، جس میں گرفتار 2 دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp