چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ چینی وزیر اعظم کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، چینی وزیر اعظم کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس: میٹرو بس سروسز کب سے اور کتنے روز کے لیے بند رہیں گی؟

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وفد میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ لی چیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک، معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہوگی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف، پارلیمانی لیڈروں اور اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور