انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

View Post

اب پندرہ سیکنڈ کے بجائے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہے، انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی۔

انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق انسٹاگرام اسٹوریز میں نئے فیچر کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تعطل کے لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور انہیں پوسٹ کرسکیں جبکہ ویڈیو لائیو بھی دکھائی جاسکے گی۔

یاد رہے انسٹاگرام اسٹوری پر اگر آپ نے ویڈیو شئیر کرنی ہے تو آپ 15 سیکنڈ کے ٹکڑوں میں ہی لگا سکتے ہیں، اس ویڈیو کو اسٹوری کے سنگل فریم میں نہیں چلایا جا سکتا۔

لیکن اب ایک منٹ کی ویڈیو سنگل اسٹوری میں لگائی جا سکے گی۔

ایک ماہ قبل انسٹاگرام میں اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

ان اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز اداروں کو اپنی مصنوعات کو لنک کرنے میں مدد دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں