ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو میکس کی فروخت شروع ہوتے ہی صارفین میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا، جہاں نئے فون کے شوقین افراد نے اپنی باری یقینی بنانے کے لیے رات بھر انتظار کیا۔ کچھ خریدار تو دبئی مال میں رات 3 بجے ہی پہنچ گئے جبکہ بعض نے ایک ساتھ کئی فونز خریدنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کردیے۔
ایپل کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس 18 ستمبر کو متحدہ عرب امارات بھر میں اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ ابتدائی طور پر اسٹور سے فون خریدنے کی سہولت ان صارفین تک محدود رہی جنہوں نے پہلے سے پری آرڈر کر رکھا تھا۔
إقبال كبير على هاتف #آيفون_18 الجديد بفئتيه برو وبرو ماكس الذي يصل سعره حتى 10,500 درهم لنسخة الاثنين تيرا بايت والذي طرح في الإمارات للحجز المسبق يوم ١٢ سبتمبر وتم تسليم الدفعة الأولى اليوم الجمعة ١٨ سبتمبر https://t.co/fAnYbSmfbb#صحيفة_البيان pic.twitter.com/QdaK31gyCl
— صحيفة البيان (@AlBayanNews) September 18, 2026
دبئی مال میں خریداروں کی قطاریں صبح 7 بجے کے قریب بننا شروع ہوگئیں، جبکہ متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ وہ صبح 5 بجے سے ہی مال کے باہر موجود تھے۔ کچھ شائقین نے تو رات بھی وہیں گزاری۔
دبئی کے رہائشی محمد اور مال نے بتایا کہ وہ رات 3 بجے دبئی مال پہنچ گئے تھے اور پوری رات پارکنگ میں انتظار کرتے رہے۔ نئے فونز میں آئی فون 18 پرو میکس کا برگنڈی رنگ خریداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ متعدد افراد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے ایک سے زیادہ ڈیوائسز خریدتے بھی نظر آئے۔
"It was an emotional moment, yaar. I’ve been standing in the queue for 12 hours. I was wondering whether I’d get the first iPhone 18 or not. I am satisfied now"
– CUSTOMER pic.twitter.com/pE6XtLHOjA
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) September 18, 2026
نئے آئی فون کا سب سے پہلے خریدار بننے والے محمد شاکا کے لیے یہ روایت نئی نہیں۔ وہ گزشتہ برس دبئی میں آئی فون 17 خریدنے والے پہلے شخص بھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اعلان ہوتے ہی فوری پری آرڈر کرتے ہیں، جبکہ دوست بھی ان کی مدد کرتے ہیں اور ان کے پاس کچھ ایسی ترکیبیں ہیں جو وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
View this post on Instagram
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ایپل کے جدید ترین پریمیم اسمارٹ فونز ہیں، جن میں خاص طور پر کیمرا، اسٹوریج اور رنگوں کے نئے آپشنز نے متحدہ عرب امارات کے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ پری آرڈرز گزشتہ ہفتے شروع ہونے کے بعد اب خریداروں کو فونز کی پہلی کھیپ ملنا شروع ہوگئی ہے۔













