ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں کس وقت ٹریفک کے لیے بند ہوں گی؟

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے لیے انتظامیہ نے شہر کی مختلف شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق، ایس سی او کانفرنس کے لیے ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر روٹ لگائے جائیں گے، ایکسپریس ہائی وے پر صبح سے دوپہر کے اوقات میں جبکہ سری نگر ہائی وے پر دوپہر اور رات کے اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفرز ورک نے شہریوں سے ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا 15 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ایس سی او سمٹ 2024 کے لیے اسلام آباد پولیس پہلے ہی ایک جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے چکی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تمام غیرملکی سربراہان، وفود اور غیرملکی مہمانوں کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ وزارت خارجہ، ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی اور دیگر صوبائی پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیاں، ٹریفک پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسران و جوان بھرپور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس سی او اجلاس: میٹرو بس سروسز کب سے اور کتنے روز کے لیے بند رہیں گی؟

علاوہ ازیں، اسلام آباد انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران پیر، منگل اور بدھ 14 تا 16 اکتوبرمیٹروبس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جڑواں شہروں سے اسلام آباد کی جانب چلنے ہر طرح کی میٹروبس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پیر 14 اکتوبر، منگل 15 اکتوبر اور بدھ 16 اکتوبر کو میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

اعلان کے مطابق صدرراولپنڈی تا پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد’ریڈ میٹرو‘ اورینج لائن، بلیو اینڈ گرین میٹرو سروس بند رہے گی، اسی طرح الیکٹرک بس سروسز بھی ان 3 ایام کے دوران بند رہیں گی، ان میں ایف آر 4 ، ایف آر 9 ، ایف آر 3A ، ایف آر 7  بھی 17 اکتوبر تک بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ کا سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے، اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور وی وی آئی پیزشرکت کریں گے، کانفرنس میں شرکت کے لیے غیرملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی بنا پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا