بلوچستان: سرکاری اسپتالوں میں پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز کے رواج پر عوام میں بے چینی، حکومت کا نوٹس

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے ہرنائی کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت ادویات یقینی بنائے جانے کے بجائے پرائیوں میڈیکل اسٹور کھلوانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ’دکی کول مائنز ‘ پر حملے کی ایف آئی آر درج، دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے، سرفراز بگٹی

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال ہرنائی کے دورے کے موقعے پر عوام نے شکایت کی کہ اسپتال کے ایم ایس نے مبینہ طور پر مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے بجائے ایک پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت دینے پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں کسی بھی صورت پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی ایک سیٹ کم ہوگئی

انہوں نے کہا کہ عوام کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال ہرنائی سمیت ضلعے کے تمام مراکز صحت میں مفت ادویات و دیگرطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورۃ الرحمٰن کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد سے لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ