بابر اعظم کا اپنی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام کے لیے خصوصی پیغام

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹر کامران غلام کی ڈیبیو سینچری پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر بابر اعظم نے سجدہ شکر کرتے ہوئے کامران غلام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کامران بہت اچھا کھیلے‘۔

یہ بھی پڑھیں ‘4 سال سے اس دن کا انتظار تھا’، ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے مزید کیا کہا؟

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے کامران غلام نے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کی، اور وہ 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مجھے انتظار تھا کہ ٹیم میں کب موقع ملے گا، کامران غلام

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران غلام نے کہاکہ مجھے انتظار تھا کہ ٹیم میں کب موقع ملے گا، اور جب موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی۔

کامران غلام نے کہاکہ اپنے پہلے ہی میچ میں سینچری اسکور کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، جب وکٹ پر آیا تو پریشر بہت تھا، لیکن اپنی طرف سے 100 فیصد دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی یاد رہے کہ کامران غلام کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’اب تو بابر اعظم پکے پکے ٹیسٹ ٹیم سے آؤٹ ہو جائیں گے‘ کامران غلام کی سینچری پر صارفین کے تبصرے

کامران غلام نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4 ہزار 377 رنز اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟