اسلام آباد: ریڈ، گرین، بلیو اور اورنج لائنز بحال نہ ہوسکیں

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں شہروں میں ریڈ، اورنج، بلیو، گرین لائن سمیت دیگر تمام بس سروسز آج 17 اکتوبر کو بھی بند ہیں، یاد رہے کہ یہ بس سروسز 14، 15 اور 16 اکتوبر کو مکمل طور پر بند کر دی  گئی تھیں کیونکہ اجلاس میں غیر ملکی وفود سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت نے شرکت کرنا تھی۔

تاہم سربراہی اجلاس ختم ہونے کے باوجود 17 اکتوبر کو بھی تمام بس سروسز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ اتھارٹی نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بناپر 17 اکتوبر کو بھی میٹرو سروسز کو بند کیا جا رہا ہےکیونکہ اب بھی بعض غیر ملکی وفود اسلام آباد میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت تمام شاہراؤں پر ٹریفک بحال

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ 14 اکتوبر سے شروع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے 14 اکتوبر ہی کو شہر بھر میں ٹریفک کے کنٹرول کی آمدورفت کو کم کرنے کے لیے ان بس سروسز کو بند کیا گیا۔

اسلام آباد کی تمام شاہراؤں پر ٹریفک بحال

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں  کی آمد و رفت کے باعث بند کیے جانے والے ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت اسلام آباد کی تمام شاہراؤں پر دو طرفہ ٹریفک بحال کردی گئی۔

واضح رہے کہ کل شام اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی  کل بروز جمعرات شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی لہٰذا اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 سنا یا پکار 15 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

ویڈیو

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟