لاہور ہائیکورٹ: طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات پر آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات پر تحقیقات کے لیے دائر درخواست کی سماعت  کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شکیل بٹ کی رانا سکندر ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار کو کل طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات میں سیمپل کی حفاظت پر رپورٹ طلب کرلی

دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نجی کالج کی طالبہ سے متعلق من گھڑت واقعہ اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی ریپ ایکٹ تو متاثرہ بچی کا نام پبلش کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا آئی جی پنجاب اتنے بےخبر تھے کہ انہوں نے تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونی دیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس بچی کے ساتھ واقعہ ہوا یا نہیں لیکن بچی کی زندگی کو تباہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ کل تمام افسران ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی و ہراسانی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل نے کہا اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا تھا کہ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میرے پاس آئیں تو وہ رونے لگی، اسپیکر کے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایک نجی چینل کی ویب سائٹ پر اسپیکر کا بیان شائع ہوا ہے، پنجاب یونیورسٹی میں ایک طالبہ خودکشی کرلیتی ہے، نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی: لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج، پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آئی جی پنجاب بتائیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو کیوں روکا نہیں گیا، اس بچی کی زندگی کو تو تباہ کردیا گیا ہے۔ بعدازاں، عدالت نے آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر کو طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟