گلگت میں حادثے کا شکار ملائیشیئن سیاح جاں بحق، ضروری کارروائی جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت کے علاقے مقپون داس کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ملائیشیئن سیاح موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے سیاح کا تعلق ملائیشیا سے تھا، جو گلگت بلتستان کی سیاحتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے علاقے میں موجود تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والے سیاح کا پاسپورٹ اور میت

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں جاں بحق سیاح کی شناخت اور ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت کا ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے لیے بولی کے عمل کا باضابطہ اعلان

ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل حادثہ تیز رفتاری اور موٹر سائیکل کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم، اس حادثے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں، تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق آج 2 بجے اسکردو مقپون داس میں غیر ملکی سیاح وونگ ہین ہی کو حادثہ پیش آیا  جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوِئے موقع پر چل بسا۔

غیر ملکی سیاح اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ اسکردو کی طرف جارہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘