سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: گواہ کی عدم حاضری پر اے ٹی سی کورٹ نے سماعت ملتوی کردی

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پروسیکوشین کی درخواست پر  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک واقعہ دیکھ کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد آگئی، بریگیڈیئر فاروق حمید

جج ارشد جاوید  نے جمعے کو مقدمے کی سماعت کی جس میں جے آئی ٹی کے رکن اور سابق ایس پی سیف المرتضیٰ شہادت قلمبند  کرانے کے لیے پیش نہیں ہوسکے۔

پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس پی سیف المرتضیٰ انکھ کے آپریشن  کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے وہ شہادت  قلمبند  کرانے کے لیے پیش نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیے: بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

پراسکیوشن نے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہ سیف المرتضیٰ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین کو بھی گواہ سے جرح کے لیے طلب کیا۔

واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر  سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 107 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔

عدالت میں  سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمے کا ٹرائل چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت سے سزایافتہ مجرمان کو رعایتوں کیخلاف صوبوں کا سپریم کورٹ سے رجوع

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے  دونوں فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئیں تھیں۔ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 510/14 جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے  جواد حامد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 696/14 درج ہوئی تھی۔

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ کے خلاف استغاثہ بھی دائر کیا ہوا ہے

عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کیس اور دوسرے فریق کے استغاثہ پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا۔

گواہان کے مطابق مبینہ طور پر پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7  شہری قتل ہوئے تھے جبکہ کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!