آج طے ہو گیا پارلیمنٹ سپریم ہے، اب پاکستان عظیم  بنے گا جسے دُنیا دیکھے گی،  شہباز شریف

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج طے ہو گیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اب پاکستان عظیم  بنے گی ، دنیا اسے دیکھی گی، آج ایک شاندار دن ہے، لوگ انصاف کے لیے ترس رہے ہیں اب من مانے فیصلوں کا خاتمہ ہوگا۔ یہ محض ترمیم نہیں، یکجہتی کی ایک شاندار مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کی تقریب ملتوی

26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے اختتام پر ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آئینی ترمیم کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں ایمل ولی، ڈاکٹر مالک اور دیگر تمام اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھی آئینی ترمیم پرتحفظات تھے لیکن انہوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، کاش پاکستان تحریک انصاف بھی اس قانون سازی کا حصہ بن جاتی۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ہاؤس کے فلور سے ملک کے لیے گرانقدر خدمات پر پورے ایوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو خطرات منڈلا رہے تھے وہ اب ختم ہو گئے، پاکستان اب عظیم بنے گا، دُنیا اسے دیکھے گی۔ آج ایک تاریخی دن ہے، یہ محض ایک ترمیم نہیں، یکجہتی کی شاندار مثال ہے۔ آج ایک نیا سورج اور ایک نئی صبح طلوع ہو گی۔

مزید پڑھیں:آئینی ترمیم کا عمل ’بدبودار‘ ہے، نظر ثانی کی جائے، عمر ایوب

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں لوگ انصاف کے لیے تڑپ رہے ہیں، آج شہید بے نظیر بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کا ادھورا خواب پورا ہو گیا، آج طے ہو گیا کہ پارلیمنٹ  سپریم ہے، آج ایک  جج کا نام لیا گیا کہ پتا نہیں وہ کہاں چلے گئے، وہ باتیں کرتے تھے، استعفیٰ دے کر پتا نہیں کہاں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم سے ملک کا مستقل روشن ہو گا، محفوظ ہو گا، میثاق جمہوریت پر شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا بے حد شکر گزار ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت، اتحادی اور آزاد اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا، نماز فجر کے لیے اذان ہو گئی ہے اس میں تاخیر کا بوجھ نہیں لوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp