لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا ہے۔
عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا۔ بعد ازاں، عدالت نے ملزم کو مقدمے سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ گلوکار عمر ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، اگلے روز ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی تھی۔