سندھ ہائیکورٹ نے شام میں محصور پاکستانی فیملی کی مدد نہ کرنے پر شام میں واقع پاکستانی سفارتخانے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ اور ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن سے بھی 11 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اکتوبر شام 5 بجے تک ملتوی
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی بہو اور اس کے 2 بچے شام میں محصور ہیں۔ ان کا بیٹا محمد کامران وہاں پیٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، جس کا 2 سال بعد انتقال ہوگیا تھا۔
درخواست گزار نے کہا کہ میری بہو اور اس کے بچے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔ شام میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کوئی مدد فراہم نہیں کررہا ہے۔