اعظم سواتی نے افغانستان سفر کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان جانے کی اجازت کے لیے رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم اشتیاق اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کا معاملہ: اعظم سواتی کو 11 گھنٹے بعد سائبر کرائم سینٹر سے جانے کی اجازت

اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار آفیشل ویزے پر افغانستان جانا چاہتے ہیں، وہ سینیٹر رہ چکے ہیں، اس کے باوجود حکومت آفیشل ویزا جاری نہیں کررہی، حکومت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شامل کیا ہوا ہے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم بولے؛ کوئی اور لسٹ ہو تو اس میں بھی نام ڈال دیں، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے، پاسپورٹ امیگریشن اور سیکریٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: قاضی صاحب اپنا قبلہ درست کریں اور درست فیصلے دیں، اعظم سواتی

دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی کیس درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔

درخواستِ ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف دارالحکومت کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp