سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے لیے نامزد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا اسد قیصر سے رابطہ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی درخواست

منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تشکیل پانے والی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کو بھی شامل کیا گیا تھا، ان اراکین میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹرعلی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔

سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر خان نے میڈیا کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، یہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم شرکت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مجھے بلایا، اس دوران احسن اقبال اور کامران مرتضیٰ بھی شریک تھے، مولانا فضل الرحمان کا بھی پیغام ملا ہے کہ ہم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں لیکن ہم نے سب سے معذرت کر لی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے کمیٹی: ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے نام دیدیے

واضح رہے کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام شروع ہونے کے بعد اس وقت ملتوی کردیا گیا تھا جب سنی اتحاد کونسل کے تینوں ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جس پرکمیٹی سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کے لیے راضی کرنے اور بات چیت کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اجلاس رات ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے تینوں ارکان سے رابطہ کرکے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے تنیوں اراکین نے دو ٹوک اور حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیے معذرت کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر سے رابطہ کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور