وینا ملک ایک بار پھر منظر عام پر، اداکارہ اب تک کہاں تھیں؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک میڈیا سے طویل دوری کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہیں، اس  دوران انہوں نے نفیسات میں بچلر کی ڈگری حاصل کرلی اور قرآن پاک بھی تفسیر کے ساتھ مکمل سمجھ کر پڑھا۔

نجی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں وینا ملک نے اپنے نئے دوست شہریار چوہدری کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ ایسے انسان ہیں جنہوں نے انہیں زندگی کا ایک الگ اور مثبت رخ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: برفیلے پہاڑ پر وینا ملک کی مبینہ ’اوور ایکٹنگ‘ نے کیا گل کھلائے؟

وینا ملک نے بتایا کہ شہریار چوہدری بہت مصروف انسان ہیں لیکن صرف ان کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، شہریار حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی آواز سریلی ہے اور وہ بہت اچھا گانا گاتے ہیں، ہم ایک ساتھ بالی ووڈ گانے سنتے بھی ہیں۔

وینا ملک نے نجی ویب سائٹ کی میزبان کو شہریار چوہدری کی تصویر بھی دکھائی تاہم ساتھ ہی میزبان سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ یہ تصویر کسی کو نہ دکھائیں۔

وینا ملک نے میڈیا سے عارضی دوری کے دوران اپنی مصروفیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منظرعام سے ہٹ گئی تھیں لیکن اس دوران انہو ں نے اپنی ساری توجہ تعلیم پر فوکس کی۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں، مگر کیسے؟

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری فیملی ان سے سے زیادہ پڑھی لکھی ہے، اس لیے انہوں نے بھی سوچا کہ جب بھی انہیں موقع ملا تو وہ اپنی تعلیم مکمل کریں گی۔

وینا ملک نے کہا ’بچے سکول جانا شروع ہوئے تو میں انہیں سکول لینے اور چھوڑنے جاتی تھی، میں نے سوچا بچے سکول جاتے ہیں تو میں کیوں نہیں مگر کسی تعلیمی ادارے میں جاکر پڑھنا میرے لیے بہت مشکل تھا، میڈیا سے بریک کے دوران میں نے نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحان بھی دیا جس کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہارورڈ میڈیکل سکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ سرٹیفیکیشنز مکمل کیے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو ان کی تمام تر توجہ صرف اپنے کام کی جانب مرکوز تھی،ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، اس لیے کوئی بھی پراجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

بچوں کو چکا چوند سے دور کیوں رکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں وینا نے کہا ’کچھ لائکس کی خاطر بچوں کو سوشل میڈیا پر لا کر ان کی ذہنی صحت خراب نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں اور عمر کے نازک دور میں وہ ہیں۔‘

’میں نہیں چاہتی کہ وہ سوشل میڈیا پر خود کو دیکھیں جہاں انہیں بہت سے لائکس مل رہے ہوں اور کہیں کہ لوگ ہم سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور پھر وہ ریلز ہی بناتے رہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ انہیں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں مگر وہ ملکی اور بین الاقوامی سیاست سے مکمل طور پر باخبر رہتی ہیں،لیکن اب اس پر بات نہیں کرتی اس لیے کہ اب تو پورا پاکستان ہی سیاست پر بات کر رہا ہے تو میں کیوں کروں۔‘

 سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈے کے حوالے سے بار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’آپ نہیں جانتے کہ منفی کمنٹ کرنے والا کسی ذہنی بیماری کا شکار تو نہیں، کیونکہ ذہنی طور پر صحت مند انسان تو کسی کو گالی نہیں دیتا، کئی لوگ پیسے لے کر بھی منفی پروپیگنڈا کر تے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

وینا ملک نے عوام کو خاص طور پر نوجوانوں کو قرآن پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی زندگی کا سب سے اچھا کام یہ سمجھتی ہوں کہ میں نے قرآن پاک کو مکمل ترجمے اور تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھا ہے، جس سے میری زندگی بدل گئی۔

یاد رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے 10 سال قبل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی، 2023 میں وہ وقتا فوقتا میڈیا میں آتی رہیں اور 2024 وہ ڈسکاور پاکستان ٹی وی پر سیاحت سے متعلق پروگرام کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp