بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن کا ذکر کیا جاچکا ہے اور اسلام میں بھی اس پر بحث کی جاتی رہی ہے لیکن کہیں یہ نہیں لکھا کہ ڈپریشن کا علاج نہیں کروانا چاہیے۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات سمیت ڈپریشن پر بھی بات کی کہ کس طرح لوگ دوسروں کے عقائد اور عبادت پر طنز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کی وجہ سے 30,30 گولیاں کھاتی تھی، اداکارہ صحیفہ جبار کا انکشاف

صحیفہ جبار نے کہا کہ اگر وہ کیمرے کے سامنے کہتی ہیں کہ وہ 5 وقت کی نماز پڑھتی ہیں، تہجد گزار ہیں تو لوگ ان کے طرزِ زندگی پر سوالات اٹھانا شروع کریں گے اور کہیں گے کہ ہاتھ پر ٹیٹو بھی بنا ہوا ہے، انہیں یہ کام چھوڑ دینا چاہیے، وہ کام نہیں کرنا چاہیے۔

صحیفہ جبار کے مطابق ان کے ساتھ جب بھی کوئی بیماری یا اسی طرح کا کوئی دوسرا مسئلہ ہوتا ہے تو انہیں کہا جاتا ہے کہ فلاں قرآن کی سورت سن لیں، فلاں سورت پڑھ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بطور مسلمان قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں، وہ مختلف سورتیں سنتی رہتی ہیں اور ان کا یقین بھی ہے لیکن بعض مرتبہ کچھ تکالیف اور درد ٹھیک نہیں ہوپاتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم اتنے باشعور اور سمجھدار نہیں ہوئے، ہمارے ہاں 15 سال کی عمر میں لڑکیوں کی شادیاں کروا دی جاتی ہیں جو کہ 16 سال کی عمر میں ماں بن جاتی ہیں ایسی خواتین ڈپریشن اور انزائٹی کو کہاں سمجھ پائیں گی؟

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار غزہ میں مظالم پر خاموش، ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرنا چھوڑ دیں، صحیفہ جبار

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ معاشرے میں تعلیم اور شعور کی کمی ہے، لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔ جب بھی کوئی ڈپریشن کی بات کرتا ہے تو ہم اس کی بات کو گھما پھرا کر مذہب کی طرف لے آتے ہیں حالانکہ مذہب میں ڈپریشن پر بحث کی جاچکی ہے اور قرآن میں بھی ڈپریشن کا ذکر ہے۔

اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ قرآن میں ڈپریشن سمیت دیگر بیماریوں کا حل بتایا گیا ہے، یہ نہیں کہا گیا ہے کہ بیماری کا علاج نہ کروایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب بھی کہتا ہے کہ اگر بخار یا دوسری بیماری ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، شفا خدا ہی دے گا لیکن ڈاکٹر کے پاس جانے اور دوائی کھانے سے روکا نہیں گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں