سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں جن کے ذریعے اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ ملک میں آتا ہے، سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ہونے والے کمیونٹی و لیبر ویلیفئر اتاشیوں نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

ملاقات میں افسران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ اسٹیشنز کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے اتاشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار کمیونٹی و لیبر ویلیفئر کے افسران سے خطاب میں کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ آپ لوگوں کا تقرر ایک انتہائی شفاف عمل کے ذریعے ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی کون سی بڑی مشکل آسان بنا دی؟

شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جن کی بدولت اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان پہنچتا ہے، سمندر پار پاکستانی پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں اور ملکی تشخص اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔

وزیراعظم نے کمیونٹی و لیبر ویلیفئر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سمندر پار  پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں، اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے بھی مواقع تلاش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟