2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار افراد کو بیرون ملک ملازمتیں فراہم کی گئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ 2 سالوں میں 19 لاکھ 25 ہزار نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے بیرو آف امیگریشن میں رجسٹریشن کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2023: کتنے پاکستانیوں نے ملک کو خیرباد کہا؟

انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار سے زائد افراد کو بیرون ملک ملازمت فراہم کی  گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال کے دوران بیورو آف امیگریشن کے ذریعے 3 ہزار 924 افراد جنوبی کوریا ملازمت کے لیے گئے۔ کویت 2367، سعودی عرب 639، جاپان 100، قطر 28 اور لیبیا 4 افراد بیورو آف امیگریشن کے ذریعے ملازمت کے لیے گئے۔

مزید پڑھیے: وہ چند ممالک جہاں غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں

واضح رہے کہ پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بیرون ملک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جن کی ایک بڑی تعداد آئی ٹی اور میڈیکل سیکٹرز سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں سافٹ وئیر انجینیئرز، آئی ٹی انجینیئرز، نرسز اور فارماسسٹس شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 میں ملک چھوڑجانے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں