بیلجیئم کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر  چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

ملاقات میں دونوں ممالک نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا،

بیلجیئم کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف  اور حکومت پنجاب کے  معاشی ویژن کا سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا اعتراض ختم، کیا اب پاکستان کو ’برکس گروپ‘ کی رکنیت مل جائے گی؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، آئی ٹی، اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے سفیر کو آگاہ کیا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ کے علاوہ پنجاب میں زرعی شعبے کی میکا نائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اس موقع پر ہیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ کلائیمٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور انوئرمنٹ کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں۔ پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی فضائیہ کے سربراہ جنرل حمید واحدی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات، 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

بھارت: رام مندر میں 200 کروڑ روپے کی خردبرد، تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، بیرونِ ملک مواقع سے فائدہ اٹھائیں، مریم نواز

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا