بلوچستان میں لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن تیز اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس  ہوا، جس میں صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی

اجلاس میں چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں قبضہ مافیا کیخلاف درج ہونے والی شکایات پر غور کیا گیا۔جس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا سے تمام مقبوضہ اراضی واہ گزار کرائی جائے۔کوئی قانون سے بالا تر نہیں، بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے اجلاس کو بریفنگ دی اور اس موقع پر اجلاس کو بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاء سے اراضی واہ گزار کرالی گئی۔

بریفنگ کے مطابق 6 مساجد اور 4 مدارس کے علاوہ تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں، مقبوضہ اراضی پر دوبارہ تعمیرات کو روکا جاررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp