پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رفح: بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 348 ہو گئی
سرائیلی فوج نے اپنے 3 فوجیوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے 196ویں بٹالین کے ٹینک کمانڈرز کورس اور 460 ویں بریگیڈ کے 3 فوجی مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں 22 سالہ کیپٹن باراک 21 سالہ سارجنٹ ایدو بن زوی اور سارجنٹ ہلیل اووادیا شامل ہے۔
تازہ ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کے بعد شمالی اور جنوبی غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
حزب کی اسرائیلی فوج کی کاری ضرب، 5 ہلاک
جنوبی لبنان میں بھی حزب اللہ کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اس دوران 20 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی راکٹ باری سے 22 اسرائیلی ہلاک، اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 8 اکتوبر کے بعد سے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں حملوں میں تیزی آئی ہے، جس میں 29 اسرائیلی شہری ہلاک اور 5 فوجی مارے جاچکے ہیں۔