چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح ملک کے 30ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر بروز پیر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے انہیں گلدستہ پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اسپیکر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزراء بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایک اور مقدمہ آئینی بینچ کو منتقل، ’سلسلہ جاری رہے گا‘، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کردی گئی، جہاں اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام بطور چیف جسٹس پاکستان کا اضافہ کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

مزید پڑھیں: اب تک کتنی وکلا تنظیمیں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرچکی ہیں؟

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کاربدلتے ہوئے  12رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی