خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق، غریب آباد کے علاقے میں واقع فیکٹری میں دھماکا آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں خواتین پر تشدد: ‘بے نظیر کے نام پر امداد سے زیادہ بے عزتی ملتی ہے’
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو سروس نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چارسدہ منتقل کردیا تھا۔