فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا اعلان

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم وفاقی وزرا بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سرمایہ کاری کے حصول، اقتصادی طاقت اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی تھیم لامتناہی افق رکھی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے۔ ’پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بالخصوص معیشت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم فورم میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp