ملکی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے: وزیر خزانہ

ہفتہ 14 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں۔

لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ گورنر نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئےگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں یہ صرف چندناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp