دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 43 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سینچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دن کا آغاز کیا، تاہم دونوں بیٹرز گزشتہ روز کی شاندار شراکت کو زیادہ آگے نہ بڑھا سکے اور بابر اعظم 147 گیندوں پر 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، وہ سنچری مکمل کرنے سے صرف 12 رنز قبل جومیل واریکن کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہوگئی اور صرف 6 گیندوں کے دوران قومی ٹیم نے مزید دو وکٹیں گنوا دیں۔

بعد ازاں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 25 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 300 رنز سے آگے پہنچایا، تاہم رضوان 18 رنز بنا کر جومیل واریکن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق نے ساجد خان کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور دونوں نے 59 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ساجد خان 71 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان 10 رنز، عبید شاہ اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 323 گیندوں پر 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پورٹ آف اسپین میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر دو میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے