پاکستان میں امریکا کے سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو جمعے کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 3 قیدیوں تک کونسلر رسائی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے لکھا گیا خط امریکی صدر کو موصول، فیصلہ کب ہوگا؟ امریکی محکمہ خارجہ نے بتادیا
امریکی سفارتخانے کے وفد نے فان ایکٹ میں گرفتار اور جیل میں قید امریکی شہریوں سے ملاقات کی جو ایڈیشنل سپرنٹینڈینٹ اڈیالہ جیل کے دفتر میں کروائی گئی۔
وفد کے اراکین عرفان مارک، مائیک مرفی اور راحیل جاوید میں شامل تھے۔ سفارتکاروں کو اڈیالہ جیل میں قید صدیقہ سعید، عابد ملک اور الیکس پلیڈو تک کونسلر رسائی دی گئی۔
مزید پڑھیے: عمران خان سے ملاقات پر پابندی، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب
مذکورہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد امریکی وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا۔