عمران خان کی رہائی کے لیے لکھا گیا خط امریکی صدر کو موصول، فیصلہ کب ہوگا؟ امریکی محکمہ خارجہ نے بتادیا

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ خارجہ نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان میں قید ’سیاسی قیدیوں‘ کے ضمن میں کانگریس کے 60 سے زائد اراکین کی جانب سے دستخط شدہ خط موصول ہوگیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ عمران خان کے حوالے سے امریکی کانگریس کے اراکین کی جانب سے لکھا خط امریکی صدر کو مل چکا ہے، جس کا کانگریس کے خط کا “مقررہ وقت” پر جواب دینے کا وعدہ کیا۔

یہ پڑھیں:60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا

عمران خان اس وقت کئی الزامات میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، 60 سے زائد کانگریس کے ارکان نے اپنے خط میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کی وکالت کرتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق کو ترجیح دیتے ہوئے ’سیاسی قیدیوں‘ کی رہائی ممکن بنائیں۔

ترجمان میتھیو ملر کے مطابق انتظامیہ اراکین کانگریس کو مناسب وقت پر جواب دے گی، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتا ہے، جس میں بنیادی شخصی آزادیوں کو استعمال کرنے کا ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق اللّٰہ ڈینو خواجہ سے ملاقات کے سوال پر میتھیو ملرنے کہا کہ اس میں انسانی حقوق، مضبوط جمہوری اداروں کے جامع پاک امریکا تعلقات میں کردار پر زور دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ جامع تعلقات میں انسانی حقوق، متحرک معاشرے کی حمایت اور مضبوط جمہوری اداروں کے اہم کردار پر زور دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی