تشدد کیس: اداکارہ نرگس کے شوہر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ نرگس پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم (شوہر) نے عبوری ضمانت کروا لی۔

اداکارہ نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مؤقف اختیار کیاکہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اداکارہ نرگس پر تشدد، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لیے استعمال کررہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ماجد بشیر نے کہاکہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کروں گا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اداکارہ نرگس پر تشدد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا ہے جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، اور اس کی تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟