موسیٰ خیل: راڑشم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 2گرفتار

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسی خیل کےعلاقے راڑشم سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 3مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہلاک اور گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کی قومی شاہراہ پرناکہ بندی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دلیری سے مبینہ دہشتگردوں کا سامنا کیا اور 3دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اہلکار باقی 2دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں کیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں بھی کارروائی کی گئی، بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp