کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکا دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا، ابتدائی رپورٹ

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا