عمیر بٹ مسلسل تیسری مرتبہ بیلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب، محسن نقوی کی مبارکباد

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد عمیر بٹ تیسری مرتبہ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے عمیر بٹ کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، 50فیصد اپ گریڈیشن مکمل

چیئرمین پی سی بی نے عمیر بٹ کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمیر بٹ کے پیشہ ورانہ طرز عمل نے بیلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے اراکین کو اعتماد دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب ہونا ایک اہم کامیابی اور اعزاز کی بات ہے ، یہ عمیر بٹ کی لگن اور قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیلجیئم میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری، آئی سی سی وفد 10 نومبر کو دورہ کرےگا

چیئرمین پی سی بی نے عمیر بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بیلجیئم میں کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کی عالمی ترقی میں کردار ادا کرنے والے افراد کی کامیابیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کھیلوں تک رسائی کو مضبوط بنانے میں ایسی قیادت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل