سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ سوچ بچار کے بعد کیا، چاروں رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گا کہ آئینی بینچز اور رجسٹری بینچز پر کتنے ججز چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے، فوجی سربراہان کی مدت 5 سال کرنے کے بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتوا مقدمات بڑھ رہے ہیں، اسی لیے ججوں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کردی ہے۔

وزیر قانون نے کہاکہ ججز 16، 20 یا 28 ہوں، اس کا تعین جوڈیشل کمیشن کرےگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں 4 اہم بل پاس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 34 کردی ہے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد کو 9 سے بڑھا کر 12 کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے، جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس، سینیئر جج اور آئینی بینچ کا سربراہ ججز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے آج ہونے والی قانون سازی کو جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کے مترادف قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ہونے والی قانون سازی کو جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا، پی ٹی آئی کا قانون سازی پر ردعمل

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اس حکومت نے آج تک کوئی بھی قانون ایسا پاس نہیں کیا جو قانون کے مطابق ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج 2026 کی تیاریوں کا آغاز، پاکستان میں لازمی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع

T20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا قدم

شریعت پور میں ہندو فارمیسی مالک کے قتل میں ملوث 3 ہندو ملزمان گرفتار

ڈھاکا میں طلبا اور تاجروں کا احتجاج، سڑکیں بند، ٹریفک نظام مفلوج

لیڈر کی ہدایات پر من و عن عمل کروں گا، مجھ سے منسوب خبریں ذاتی قیاس آرائیاں ہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ویڈیو

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

دماغ سے کنٹرول ہونے والی ایک پہیہ سائیکل، پشاور کے رہائشی نے دنیا کو حیران کردیا

وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن