کمشنر قلات ڈویژن کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ ، 4 لیویز اہلکار جاں بحق ، 2 زخمی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل سوراب میں کمشنر قلات ڈویژن کے قافلے میں شامل لیوی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسٹیشن ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) سوراب منیر عالم جتک کے مطابق حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی محفوظ رہے۔

حادثہ کمشنر قلات ڈویژن کے قافلے کی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ( ڈی ایچ کیو) خضدار منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جاں بحق لیویز اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے