پی ٹی آئی نے فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کو اندرونی معاملہ قرار دے دیا

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کو افواج پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع ہماری افواج کا اندرونی معاملہ ہے، ہم اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ تمام قانون سازی رولز کو بلڈوز کرکے کی گئی جو غیرقانونی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کل کی قانون سازی کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا اور ہمیں یہ کہا گیا کہ تمہاری اب کوئی وقعت نہیں ہے، اب کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو طاقت کے خلاف کھڑا ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ خیال تھا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا لیکن عدالتوں کو تو انہوں نے بند کردیا ہے، اب سفید پوشی اور شرافت چھوڑ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اب اٹھو ورنہ کچل دیے جاؤ گے، پھر تمہارا اور تمہاری نسلوں کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ حکمراں اتحاد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کردی ہے، اس کے علاوہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب

اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کی گئی اس قانون سازی کے خلاف احتجاج کیا اور کہاکہ اب جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی ’دوستانہ‘ ہے، ایرانی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، صدر ٹرمپ

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں، کیا پاکستان میں تیل و گیس کی نئی دریافتیں اس مسئلے پر قابو پا سکتی ہیں؟

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جامع معاہدہ کروانے کے لیے اب کیا کوششیں کررہا ہے؟

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ