ریلوے پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے ایپ مسافروں کے لیے افراتفری کا باعث کیسے بنی؟

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کی بڑی کھیپ کو راولپنڈی سے ٹرین کے ذریعے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔

دورانِ چیکنگ ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیے: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟

 ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کو راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان