بھارتی سپریم کورٹ کا یوپی مدارس کو بڑا ریلیف، پابندی کا فیصلہ کالعدم

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی  کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسام، انتہا پسند بی جے پی حکومت نے 1300 مدارس کو اسکولوں میں بدل دیا

ہائیکورٹ نے مذکورہ پابندی چند ماہ قبل لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے منگل کو وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس سے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ کو ریلیف ملا ہے۔

سپریم کورٹ نے سنہ 2004 کے مدارس کنٹرول والے ایک قانون کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ یہ آئین میں درج ملک کے سیکولر اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت مدارس میں پڑھنے والے تمام طلبا کو روایتی تعلیمی اداروں میں منتقل کیے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مارچ کے حکم کو ایک طرف رکھ کر سپریم کورٹ نے شمالی ریاست میں 25 ہزار مدارس کو کام کرنے کی اجازت دے دی جس سے 27 لاکھ طلبا اور 10 ہزار اساتذہ کو ریلیف ملا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے عدالت میں کہا کہ یہ عمل ریاست کی مثبت ذمے داری کے مطابق ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ بچوں کو مناسب تعلیم ملے۔

اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے: مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کا عندیہ دے دیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جو اتر پردیش پر بھی حکومت کرتی ہے شمال مشرقی ریاست آسام میں بھی سینکڑوں مدرسوں کو روایتی اسکولوں میں تبدیل کر رہی ہے۔

مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بی جے پی کے کچھ ارکان اور اس سے وابستہ افراد پر اسلام مخالف و نفرت انگیز تقریریں کرنے اور مسلمانوں کی ملکیتی جائیدادوں کو منہدم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مودی اور بی جے پی بھارت میں مذہبی امتیاز برتے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ تمام برادریوں کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز